ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نیند کی کمی کا شکار افراد کیلئے بہت بری خبر امریکی تحقیق میں ہوشربا انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)نیند کی کمی جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے مگر اس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک

طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ایک طویل المعیاد یوکے بینک اسٹڈی کے 46 ہزار افرد کے سروے میں جوابات کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ان میں سے 8 ہزار 422 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔ان افراد سے 2006 سے 2010 کے دوران نیند کے دورانیے، دن کے وقت غنودگی، بے خوابی اور جسمانی گھڑی سے متعلق سوالات کے جواب حاصل کیے گئے تھے۔اس نئی تحقیق کے لیے محققین نے ناقص نیند سے جڑی عادات کے حوالے سے ان افراد کو اسکور دیئے۔نتائج سے عندیہ ملا کہ نیند کے مسائل کے نتیجے میں کووڈ 19 کے شکار افراد میں موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔درحقیقت ایسے افراد جن میں نیند کے حوالے سے نقصان دہ محض 2 یا ایک عادت بھی موجود ہوتی ہے تو بھی ان میں کووڈ 19 کی شدت سنگین ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ فرقاعدادوشمار کے حوالے سے زیادہ نہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق کی جاسکے۔مگر یہ بات طبی سائنس پہلے ہی دریافت کرچکی ہے کہ ناقص نیند مدافعتی نظام کو متاثر اور بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھاتی ہے، یہ دونوں ہی کووڈ 19 کی شدت بڑھانے والے اہم عناصر ہیں۔محققین نے کہا کہ یند کے رویوں پر نظر رکھنا ممکنہ طور پر اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے کووڈ کے نتیجے میں اموات اور ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بڑھتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…