ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شب جمعہ میں ایک ہزار بار یہ اسم مبارک “اَلْوَلَیُّ “پڑھنے والے کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جو شخص اپنی بیوی کی عادتوں ، خصلتوں سے خوش نہ ہو وہ جب اس کے سامنے جائے تو اس اسم مبارک کو پڑھا کرے انشاءاللہ نیک خصلت ہو جائےگی۔ جو شخص شب جمعہ میں اس اسم مبارک “اَلْوَلَیُّ “کو ایک ہزار پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے نیک اعمال کی توفیق عطافرمائیں گے۔ جو اس اسم بکثرت پڑھے گا محبوب ہوجائے گا اور اسے ولایت عظمیٰ کا مقام نصیب ہوگا

اور اس پر اشیاء کے حقائق کھول دیئے جائیں گے۔ جس کو کوئی مشکل پیش آئے وہ شب جمعہ میں ایک ہزار بار یہ اسم مبارک “اَلْوَلَیُّ “پڑھے انشاءاللہ مشکل دور ہوجائے گی۔ اور وہ اولیاء اللہ میں شامل کیا جائے گا۔جو شخص کثرت سے “یَا وَالِیْ” کا ورد رکھے گا وہ ناگہانی آفتوں سے انشاءاللہ محفوظ رہےگا۔ جو آدمی کورے آبخورے پر یہ اسم مبارک لکھ کر اس میں پانی بھر کر مکان میں چھڑکے گا تو وہ مکان بھی انشاءاللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ اگر کوئی شخص کسی کو مسخر کرنا چاہیے تو گیارہ مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھے انشاءاللہ وہ فرمانبردار ہوجائےگا۔ اس اسم مبارک کی کثرت بجلی کی کڑک سے بھی محفو ظ رکھتی ہے۔ جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے مخلوق میں انشاءاللہ ذی مرتبہ ہوگا۔ اس اسم کا ذکر ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہے جن کو لوگوں پر بالادستی حاصل ہو مثلاً حاکم و افسر وشیخ وغیرہ۔جو شخص “یَا مَا لِکُ الْمُلْکِ” کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا اللہ تعالیٰ اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیا ز فرما دیں گے اور وہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ جو بادشاہ کسی ملک کو فتح کرنا چاہتا ہو وہ اس اسم کو بہت پڑھے انشاءاللہ کامیا ب ہوگا۔ “یَا مَا لِکُ الْمُلْکِ یَا ذَ اا لْجَلَا لِ وَ الْاِ کْرَامِ “بہت پڑھے گا اگر وہ فقیر ہوگا تو غنی ہوجائے گا۔ یہ اسم کما ل جمال رکھتا ہے۔ جو بادشاہ اپنی حکومت کا استحکام چاہتا ہو وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے۔ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے یوں دُعا مانگی اللھمہ انی ادعوکَاللہُ و ادعوکَ الرَحمٰنُ و ادعوکَ البرُ الرَحیِمُ و ادعوکَ بِاسما ئکَ الحسنیٰ کلھا ما علمتُ منھا ومالم اعلمُ ان تغفر لی وترحمنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سُن کر ارشاد فرمایا کہ اس میں (اسمِ اعظم ) ہے ۔ ابنِ ماجہ –ایک مرتبہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں کہتے ہوئے سُنا۔ الھمَ اِنِی اسئلُکَ بِانِی اشھَدُ انک انت اللہُ لا الہَ الا انتَ الاحدُ الصمَدُ الذی لم یلد ولم یُولَد ولَم یَکُن لہُ کُفوا احدآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا، خدا کی قسم تو نے اللہ تعالیٰ سے وہ اسمِ اعظم لے کر سُوال کیا ہے کہ جب اُس سے سوال کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے اور جب اُس سے دُعا کی جاتی ہے قبول فرماتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…