منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

دنیا کے مجموعی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا،40 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ،خبردار کر دیا گیا

datetime 23  جون‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا مجموعی درجہ حرارت معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ ہو چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر پارہ 2 ڈگری تک بڑھ گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، چالیس کروڑ افراد کو

ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اگر دنیا کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو آنے والی دہائیوں میں انسانوں سمیت دنیا پر رہنے والی مختلف مخلوقات کی زندگی پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے اقدام ”کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) اپنے 500 کے وی اور 220 کے وی گرڈسٹیشنز پر 1 لاکھ پودے لگائے گی۔ اس سلسلے میں زیرتعمیر 500 کے وی گرڈ سٹیشن فیصل آباد ویسٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ملک بھر میں گرڈ سٹیشنز پر پودے لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملکی اداروں کی بھرپور کاوشوں سے ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور گرین ہاؤس گیسز کے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔شجرکاری سے نئے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیرسے متعلقہ علاقوں میں ماحولیاتی اثرات میں کمی آئے گی۔بعدازاں زیرتعمیر منصوبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ 90 ایکڑ اراضی پر مشتمل 500کے وی گرڈ سٹیشن ویسٹ فیصل آباد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اس گرڈ سٹیشن پر 750 ایم وی اے کے 2 ٹرانسفارمرز جبکہ 250 ایم وی اے کے 3 ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے۔ گرڈ سٹیشن پر تقریباً 9379 ملین روپے آئے گی جبکہ این ٹی ڈی سی نے اس سے متعلقہ 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پہلے ہی مکمل کر لی ہیں۔ اس کی تکمیل سے متعلقہ علاقو ں کی بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے یہ منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے گھریلو، صنعتی، تجارتی اور زرعی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…