جمعہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر روپے کی قدر گراتا ہوا 159 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا‎

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹر بینک میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کو گراتا ہوا159روپے کی بلند سطح سے تجاوزکر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی

قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے بڑھ کر158.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر40پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.30روپے سے بڑھ کر158.70روپے اور قیمت فروخت158.70روپے سے بڑھ کر159.10روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید187.50روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت 189روپے سے بڑھ کر189.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219روپے سے بڑھ کر 220روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر221.50روپے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس میں کمی واقع ہوئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم48.57فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ بدھ کوبھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیا ں اتار چڑھا کی لپیٹ میں رہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 86.44پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47987.14پوائنٹس سے کم ہو کر 47900.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 65.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19325.06پوائنٹس سے کم ہو کر 19259.38پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32701.12پوائنٹس سے بڑھ کر32707.55پوائنٹس ہوگیا۔ کاروبار اتار چڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب93کروڑ29لاکھ74ہزار3659روپے کا ا ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب51ارب 74کروڑ50لاکھ 33ہزار 959روپے سے بڑھ کر83کھرب53ارب38کروڑ90لاکھ 8ہزار618روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 18ارب روپے مالیت کے 61کروڑ91لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 61کروڑ7لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے192کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 204میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک 5کروڑ22لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ15لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ39لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ26لاکھ اور بینک آف پنجاب 3کروڑ25لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھا میں 45.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 2345.00روپے ہو گئی جبکہ 34.57روپے کی کمی سے ہینو پاک کے حصص کی قیمت495.56روپے پر جا پہنچی جبکہ وائتھ پاک لمیتڈ کے حصص کی قیمت میں 64.80روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 2220.00روپے ہو گئی اسی طرح 46.98روپے کی کمی سے صنوفی ایونتس کے حصص کی قیمت 943.00روپے پر آ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…