بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور دھماکے میں 2افراد جاں بحق سی سی پی او کاجوہر ٹائون واقعے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹائون میں ہونے والے پر اسرار دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 16افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوںمیں دو بچے ،ایک خاتون اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے ، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے اطراف کے 10گھروں اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے دھماکے والی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ، دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کوبھی طلب کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقہ بی او آر سوسائٹی کے ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا جس کی آواز دوردور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پر اسرار دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا اور دھماکے والی جگہ پر آگ بھی لگ گئی ،دھماکے کی شدت سے اطراف کے 10گھر بھی متاثر ہوئے جن کے شیشے ٹوٹ گئے اور چھتوں سے پلستر اکھڑ کر نیچے گرگئے ۔ دھماکے سے گھروں کے اندر اور باہر کھڑی 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ

دھماکے کی وجہ سے دو بچوں ،ایک خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے معمولی زخمیوںکو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کی اطلاع پرقریبی سرکاری ہسپتالوںمیں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اورایمر جنسیز وارڈکو خالی کروا

لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زخمی ہونے والے2افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 2کی حالت بدستورتشویشناک ہے ۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ پورے علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر رہائشیوں کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں ۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ اورپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی

کے ماہرین کوبھی طلب کر لیا گیا جبکہ سوئی گیس اور لیسکو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔ ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض ملک ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائیوں کی نگرانی ۔ سی سی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ، یہ بھی اطلاعات ہیں یہ گیس کا دھماکہ

ہے لیکن جانچ پڑتا ل کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پولیس آفیسر سمیت 15افرادزخمی ہیں جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…