بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

عوام تیاری کر لیں ، آئندہ 6 دن ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

datetime 22  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر موجود ہیں۔ 25جون کی شام/رات سے ایک کمزور مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔آج بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم گلگت بلتستان،

کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید گرم رہیگا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہفتہ اور اتوار کے دن بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھواراور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میںکراچی کا موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گاتاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ،جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب55 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا تاہم فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔سردارسرفرازنے کہاکہ رواں ہفتے موسم جزوی ابرآلود رہے گا اورجولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…