جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسلام قبول کرکے ایک ہزار ہندوؤں کو مسلمان کرنے والے عالم دین کو گرفتار کرلیا گیا‎

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں انسدادِ دہشتگردی سکواڈ  نے ایک ہزار ہندوؤں کو اسلام قبول کرانے والے دو علماء کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے ایک عالمِ دین پہلے ہندو تھے لیکن انہوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اے ٹی ایس نے اتر پردیش کے

دارالحکومت لکھنؤ سے مولانا جہانگیر اور عمر گوتم کو گرفتار کیا ہے۔ عمر گوتم ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے تاہم انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک ہزار ہندوؤں کو مسلمان کیا۔اے ٹی ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں علما لالچ اور خوف سے ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرا رہے تھے۔ اس کے علاوہ یہ موٹیوشنل تقریریں کرکے بھی لوگوں کو اسلام کی دعوت دے رہے تھے۔اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ نوئیڈا، کان پور اور متھرا سمیت پورے بھارت میں ہندوؤں کو مسلمان بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتار علماء کرام پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سمیت دیگر ممالک سے فنڈنگ لینے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے بھارت میں مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر مختلف الزامات لگا کر کیسز میں پھنسایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…