پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سیکھا سکتا ہے، آصف زرداری

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سیکھا سکتا ہے وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے ،بینظیر سال کے سب سے لمبے دن 21جون کو پیدا ہوئیں،بھٹو صاحب کہتے تھے یہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا،موت بر

حق ہے بینظیرکو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے مناکیاتھا مگر وہ نہیں مانیں،انٹیلی جنس افسر نے رات کو بتایا آپ کی جان کو خطرہ ہے جس پر انہوں نے کہا ان کو پکڑتے کیو ں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلاول ہائوس لاہور میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود،چوہدری منظور،حسن مرتضی،ثمینہ خالد گھرگی ،اسلم گل اوربشیر ریاض سمیت کارکنان بھی موجود تھے ۔تقریب میںذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بینظیر تھیں انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی ،دنیا بھر کے دانشمند آج ان پر کتاب لکھ رہے ہیں ۔اللہ نے بی بی کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے مشرف کومکھی کی طرح نکال باہر کیا،جان آنی جانی ہے ،ہو سکتا ہے آپ کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہوں ،انسان بہت کمزور ہے دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دے ۔انہوں نے کہا کہ کافی برسوں کے بعد کارکنوں سے مل رہا ہوں،کبھی جیل تو کبھی ہسپتال میں رہا ہو ں،کارکنوں سے ملنا میرے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سیکھا سکتا ہے وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے ،بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا ،مانی اور عارف جیسے کا رکنان ہمارا فخر ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…