پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

صبح و شام صرف ایک تسبیح 100مرتبہ پڑ ھ لیں باکمال وظیفہ ، بہت فائدے نصیب ہوں گے

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبی ﷺ نے فرمایا جو بندہ صبح کے وقت اور شام کے وقت سو سو بار الحمد للہ پڑھتا ہے وہ ایسا ہے جیسا کہ اس نے سو گھوڑے سامان سے لاد کر جہاد میں دیئے ہوں یا پھر اس نے سو جنگوں کے اندر خدا تعالیٰ کے لئے جہاد کیا ہو فرمایا جو بندہ صبح کے وقت اور شام کے وقت سو سو بار یہ پڑھتا ہے

اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ واشھد ان محمد عبدہ ورسولہ سو بار صبح اور سو بار شام کو پڑھتا ہے وہ ایسا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اتنا اجر عطا فرماتا ہے کہ اس نے اسماعیل ؑ کی اولاد میں سے سو غلاموں کو آزاد کیا ہو۔ فرمایا جس بندے نے یہ سو سو بار صبح اور شام کو اللہ اکبر پڑھا فرمایا اس دن کوئی بھی بندہ جتنی مرضی عبادت کر لے اس سے بڑھ کر ثواب پانے والا نہیں ہوسکتا سب سے بڑا عابد یہی ہوگا ۔ یہ دوسری حدیث پاک پیارے آقاﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص صبح اور شام کو صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے شام کو سورج غروب ہونے سے پہلے جو بندہ سو بار سبحان اللہ پڑھتا ہے فرمایا وہ سو اونٹ خدا تبارک وتعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے سے بھی اس کو زیادہ ثواب ملتا ہےاور فرمایا جو شخص سو بار الحمد للہ پڑھتا ہے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے فرمایا کہ سو گھوڑے سامان سے لدے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں دینے سے بھی زیادہ ثواب اس کو ملے گا رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص سو بار صبح سو بار شام کو سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے سو سوبار لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئ قدیر پڑھتا ہے تو فرمایا اس دن کوئی بھی بندہ ایسا نہیں ہے جو اس سے افضل عمل کرسکا ہو یعنی کہ سب سے افضل عمل اسی بندے کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہےتیسری حدیث پاک: حضرت سیدنا ثمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں فرمایا کہ کیا میں تمہیں حضرت حسن کو فرمایا میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے آقاﷺ سے بھی کئ بار سنی ہے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی کئی بار سنی ہے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی کئی بار سنی ہے تو کہتے ہیں کہ میں نے کہا کیوں نہیں ضرور سنائیںانہوں نے کہا کہ آقاﷺ نے فرمایا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جو بندہ صبح کو شام کو یہ پڑھتا ہے اللھم انت خلقتنی وانت تھدینی وانت تطعمنی وانت تسقینی وانت تمیتنی وانت تحیینی فرمایا کہ جو بندہ یہ پڑھتا ہے پھر یہ پڑھ کر جو بھی خدا تعالیٰ سے مانگے مولا تعالیٰ ضرور عطافرماتے ہیںحضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ یعنی عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ نے پوچھا آقاﷺ سے یا رسول اللہ یہ زمینوں اور آسمانوں کی چابیاں کیا ہیں آقاﷺ نے فرمایا مجھ سے آپ کے علاوہ یہ بات کسی نے نہیں پوچھی فرمایا آسمان اور زمین کی چابیاں یہ ہیں لا الہ الا اللہ واللہ اکبر سبحان اللہ وبحمدہ استغفراللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ الاول الظاہر والباطن بیدہ الخیر یحیی ویمیت وھو علی کُلِّ شَیءٍ قَدِیر۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…