منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

تنخواہ دار طبقے کیلئے نیا سیلری ٹیکس ریٹ متعین کر دیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہ دار افراد کے لئے تنخواہ کا نیا ٹیکس ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے، چھ لاکھ سالانہ تنخواہ حاصل کرنے والے افراد پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا البتہ چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ تنخواہ لینے افراد پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، اس کے علاوہ سالانہ بارہ لاکھ سے اٹھارہ لاکھ تنخواہ لینے والے افراد کو دس

فیصد ٹیکس دینا پڑے گا اور اس سلیب کے تنخواہ دار طبقہ کو تیس ہزار روپے سالانہ رقم جمع کرانا ہو گی، دستاویزات کے مطابق اٹھارہ سے پچیس لاکھ روپے سالانہ تنخواہ حاصل کرنے والے افراد پر پندرہ فیصد ٹیکس عائد ہو گا اس سلیب کے افراد کو نوے ہزار روپے سالانہ جمع کرانا ہوں گے، اس کے علاوہ سالانہ پچیس لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کو سترہ فیصد ٹیکس دینا پڑے گا اس سلیب کے تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے سالانہ رقم جمع کرانا ہو گی۔ 35 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ حاصل کرنے والوں پر 17.5 فیصد ٹیکس عائد ہو گا اور اس سلیب کے افراد کو تین لاکھ پچانوے ہزار سالانہ جمع کرانا ہوں گے۔ اس کے علاوہ 80 لاکھ سے ایک کروڑ روپے سالانہ تنخواہ حاصل کرنے والوں پر پچیس فیصد ٹیکس لاگو ہو گا اور اس سلیب کے طبقہ کو سالانہ تیرہ لاکھ پینتالیس ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کو 27.5 فیصد ٹیکس دینا ہو گا اور سالانہ 23 لاکھ 45 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، سالانہ تین سے پانچ کروڑ حاصل کرنے والے تنخواہ دار افراد کو تیس فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور سالانہ 72 لاکھ 95 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، پانچ کروڑ سے ساڑھے سات کروڑ سالانہ تنخواہ لینے والے افراد کو 32.5 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا اور انہیں سالانہ ایک کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار روپے جمع کروانا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…