جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا اچانک فیصلے کی وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت حال ہی میں برطانوی وزیراعظم نے ٹیلیفون کال میں دی تھی، وزیراعظم کو آئندہ ماہ ہونیوالی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملکی داخلہ، سیاسی اور خطے

کی سکیورٹی صورتحال کے باعث برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے آئندہ ماہ مکمل ہونیوالے انخلا کی بعد کی صورتحال کو وزیراعظم کا خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا رواں سال کے آخر میں برطانیہ جانے کا امکان ہے ۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سرحدپار انسداد دہشت گردی مشن کیلئے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا، امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے،ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے، ملک میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں ، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے

زائد پاکستانی شہید ہوئے۔عمران خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟

یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی۔وزیر اعظم نے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے پاکستان کو معاشی طور پر

مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے، مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کورونا آیا توکئی سیاسی رہنماوں نے مکمل لاک ڈاون کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر لاک ڈاون نہیں لگاسکتے، ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی اوسی کی سفارشات پرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈائون لگایا،اللہ پر یقین اورفوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پرقابو پایا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…