منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بریکنگ نیوز مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) طالبعلم سے بدفعلی میں ملوث ملزم عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ

بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔ملزم عزیز الرحمان نے اعترافی بیان میں کہا کہ بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا، صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی، میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا جب کہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔ ملزم کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، اس دوران میانوالی میں چھپا ہواتھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں اور بھٹک گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمیل نے کہا ہے کہ واقعہ کامقدمہ درج ہونے کے بعد وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطے میں رہے،کیس ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس تک پہنچا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور

نے بتایا کہ مقدمہ میں چار ملزمان نامزد ہیں، مرکزی ملزم فرار ہوگیا تھا، جو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے، پنجاب فورنزک لیب موجود ہے جو شواہد کا ٹیسٹ کرے گی، ہمارا کام شواہد جمع کرکے عدالت میں پیش کرناہے تاکہ ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جاسکے۔شارق جمیل نے کہا کہ پولیس کسی دباؤ کو خاطر

میں نہیں لائے گی، قانون کے مطابق کام کریں گے، شفاف اور بہتر تفتیش کریں گے تاکہ ملزم کو عدالت سے سزا ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطہ میں رہے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے کہا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور قانونی ضابطے کے مطابق کام کرتے رہیں گے، کیس کی شفاف اور بہتر تفتیش کریں گے تاکہ عدالت سے ملزم کو سزا ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…