بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ بہت بڑا مذاق کیا جارہا ہے، لیگی رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ بہت بڑا مذاق کیا جارہا ہے بجٹ میں غریب عوام کے لیے سوائے اضافی ٹیکسز بوجھ کے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن کے

بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہنا تھا کہ حکمرانو ں کی اپوزیشن کو دیوارسے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوچکی، حکومت جتنے مرضی انتقامی حربے استعمال کرلے مسلم لیگ (ن)کے گراف میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے(ن) لیگ کو دبانے اور کمزور کرنے کیلئے ہر حربہ اختیا ر کیا جارہا ہے۔ 22 کروڑ عوام میں یہ حکمران خود ہی اپنی نالائقیوں سے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں جن کے پاس عوام کی بہتری ، ملکی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی ویژن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم سے لیکر وفاقی وزرا تک کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک نالائق ہیں جو صرف اور صرف سیاسی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کبھی اپوزیشن پر زبان کے نشتر چلاتے ہیں انہیں عوام کا احساس ہے نہ ملکی حالات بہتر بنانے کی فکر ہے۔انہو ں نے کہاکہ اگر حکمران انتقامی سوچ وبچار کی بجائے ملکی بقا اور عوامی فلاح کیلئے سوچ وبچار کریںتو یقینا پاکستان مستحکم اور عوام خوشحال ہوجائیں تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن اورمشن نہیں ہے بے ہنگم کام ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔ ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ بہت بڑا مذاق کیا جارہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…