ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شریعت کورٹ کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے والے اللہ تعالی کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے،علماء کرام نے سارا ملبہ لیگی حکومت پر ڈال دیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) شریعت کورٹ کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے والے اللہ تعالی کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے شریعت کورٹ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ دینی مدارس اور دینی اقدار کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ۔مہنگائی کے اس دور میں دینی مدارس کے اقامتی طلبہ کو گزشتہ پانچ سال سے صرف 20

روپے یومیہ ادائیگی عدل و انصاف کے نام پر بدترین دھبہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت ناموس رسالت ? کے تحفظ آزاد ریاست میں اسلامی قوانین کے تحفظ تحریک آزاد ی کشمیر اور شریعت کورٹ کی بحالی کی بنیاد پر ریاست کی قدیم ترین دینی و سیاسی جماعت جس کے بانی میر واعظ کشمیر مولان محمد یوسف شاہ مرحوم ہیں ،اس جماعت کے دستور و منشور کی روشنی میں ریاستی انتخابات میں ریاست کے ممتاز علماء کرام و مشائخ نے مفتی اعظم کشمیر مولانا مفتی رویس خان ایوبی سرپرست اعلی آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام و صدر پاکستان شریعت کونسل کی میزبانی میں امیر اے جے کے جے یو آئی و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جمیعت کے نائب امیر و چیر مین پارلیمانی بورڈ و رابطہ کمیٹی مولانا پیر مظھر سعید شاہ امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر مولانا مفتی محمد اختر نے ریاست کے دیگر ممتاز علماء کرام اور مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی مشاورت سے درج ذیل نکات پر اتفاق کیا ہے ۔آزاد ریاست میں پہلے سے نافذ اسلامی قوانین و احکامات پر موئثر عملدرآمد و تحفظ ۔ریاستی دستور کی روشنی میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اس کی روح کے مطابق اقدامات ۔مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کی آزادی کی درینہ جدوجہد

کو منطقی نتائج تک پہچانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے موئثر حکمت عملی ۔عقیدہ ختم نبوت ? ناموس رسالت ? ناموس صحابہ و اہل بیت رضون اللہ تعالی اجمعین کے تحفظ و تقدس کے لیے قانون سازی اور پہلے سے موجود قوانین پر اس کی روح کے بطابق

عملدرآمد ۔شریعت کورٹ کی بحالی اور شریعت اپیل بینچ کی فعالیت نیز شریعت کورٹ /ہائی کورٹ میں سیشن ججز کی طرح ضلع قاضی صاحبان کی تعیناتی اور تمام ججز اور قاضی صاحبان کے لیے یکساں پالیسی ۔اسلامی نظریاتی کونسل ،علماء مشائخ کونسل ،مرکزی زکوۃ کونسل ،پبلک سروس کمیشن میں اعلی صلاحیتوں کے حاملین کی تعیناتی

اورکونسلز کی سفارشات پر موثر عملدرآمد نیز پچاس فیصداراکین کی تعیناتی کے لیے مشاورت پر تعیناتی ۔آزاد کشمیر اسمبلی میں معروف مکاتب فکر کی نمائندگی کے لیے علماء و مشائخ کے لیے4 سیٹوں کے لیے قانون سازی ۔ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں عدم توازن کا خاتمہ اور ترقیاتی بجٹ کو مجموعی بجٹ کا 50فیصد تک کرنے

کے لیے اقدامات اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات ۔احتساب کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات ۔دینی مدارس اور مساجد کی تعمیر و ترقی نیز دینی مدارس کے طلبہ کے لیے عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مساوی مراعات و سہولیات کی فراہمی ۔ہر حلقہ انتخاب ،تحصیل ،ضلع اور مرکز میں تعمیراتی مشاورتی

کمیٹیوں میں موئثر نمائندگی اور ریاست میں برادری ازم علاقائی ازم کے بجائے خالص میرٹ کی بنیاد پر اقدامات کی بنیاد پر کسی بھی جماعت یا امید واران کے ساتھ مقامی زمہ داران تحریری معائدہ کے ساتھ تعاون کر سکیں گے ۔دریں اثنا آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے سرپرست مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی امیر مولانا قاضی

محود الحسن اشرف ،نائب امیر و چیرمین پارلیمانی بورڈ و رابطہ کمیٹی مولانا پیر مظہر سعید شاہ ،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المال صدیقی ایڈوکیٹ امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر مولانا مفتی محمد اختر ناظم عمومی مولانا قاضی منظور الحسن نائب امیر مولانا عبد الغفور فاروقی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک انقلابی

،مظفراباد ڈویڑن کے امیر مولانا محمود الرحم عباسی ،جنرل سیکرٹری مولانا ممتاز الحق قاسمی ،پونچھ ڈویڑن کے امیر مولانا عطا الرحمن ،جنرل سیکرٹری مولانا مدثر بشیر ،میر پور ڈویڑن کے امیر مولانا عبد الغفور صدیقی ،مولانا عبد الشکور حقانی ،مولانا انعام الحق سمیت علماء کرام اور دینی جماعتوں کے رہنما?ں نے آزاد کشمیر کے

آمدہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور امید واروں کے درمیان شائستگی کو باقی رکھتے ہوئے انتخابی مھم چلانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق جسے چاہیں ذرور دیں لیکن لیکن اخلاقی قدروں اور معاشرتی تعلقات کو نظر انداز نا کریں ۔انہوں نے آزادکشمیر کے سینئرپارلیمنٹیرین اور پی ٹی آئی کے

امید وار اسمبلی سردار صغیر احمد کی حادثاتی موت پر مرحوم کے خان دان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم اور ان کے رفقاء کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومین کو شہادت کا رتبہ اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…