منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

“میں بڑی خوش قسمت ہوں کہ اپنے بھائی کی وجہ سے اپنی آخرت سنوار رہی ہوں، وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا انٹرویو‎

datetime 20  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی لیکن اب لگتا ہے کہ ان کا جواب دینا چاہیے ۔ انکا کہنا تھا تھا کہ یہ سب سمجھتے ہیں کہ نمل یونیورسٹی فنڈز جمع کر کے گھر بھی اسی میں بنا رہے ہیں اپنی زمینیں بھی اسی میں خرید رہے ہیں لیکن ہاں کمائی کیلئے

تو بالکل کر رہے ہیں لیکن کہاں کی کمائی ، دو کمائیاں ہیں ایک اس دنیا میں بنانی ہےدوسری آخر ت کیلئے ہے ۔ ہمارے بھائی عمران خان کہتے ہیں کہ اس دنیا میں کتنا کمابنا لینا ہے کیونکہ اس قبر میں کوئی اپنے ساتھ نہیں لےکر جائے گا ۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ اس کیلئے میں ایک دفعہ حساب لگایا تھا حالانکہ جتنی محنت کر رہی ہوں لیکن خرچہ تو میں اتنا ہی کرتی تھی جتنا ہر سال کا ہوتا ہے ،آپ اپنا بھی دس سال کا خرچہ دیکھ لیں آپ اس سے زیادہ نہیں جائیں گے جو مرضی ہو جائے آپ کا ایک پیٹرن ہو گا ۔ انکا کہنا تھا کہ انسان کا اپنی اگلی سانس کا نہیں پتہ ہوتا لیکن ہم یہ مال کیوں جمع کر رہے ہیں کیونکہ ہم سب یہی جانتے ہیں جب تک زندگی ہے تو یہ آگے کام آئے گا ، آپ اپنے بیس ، تیس یا چالیس سا ل کر لیں ،میں نے ڈیڑھ سو سال تو رہنا نہیں ہے ، اس عمر بھی جب میرے پاس پیسے ہیں تو پھر میں کام کیوں کروں ، میں جا کر پیسے کیوں کمائوں ، ہاں اگلے جہان کیلئے کچھ نہ کچھ تو ضرور کرتے رہنا چاہیے ، کیونکہ انسان اگلے جہان کیلئے بھی تو مانگتا ہے نا کہ اللہ تعالی میرے ساتھ راضی ہو جا ، مجھے اپنی رحمت کے صدقے تھوڑی سے جگہ دے دینا ، ہم سب مسلمانوں کا ٹارگٹ جنت ہے ۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی کہا ہے بلکہ ہمارے گھروں میں بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ اس جہاں میں انویسٹمنٹ کرو تاکہ تمہیں اس کا پھل اگلے جہاں میں ملے ، ہماری والدہ کا کہنا تھا کہ جو سفیدپوش لوگ ہوتے ہیں کیونکہ جو Founders ہیں ان کی چوری چھپے مدد کیا کرو، کیونکہ جو بچے ہوتے ہیں وہ ہمیشہ یہی سیکھتے ہیں کہ ہم نے ان سے بہتر کیسے کرنا ہے ، اگر وہ گاڑیاں گن رہے ہوتے تو شاید ہم سوچتے ہمارے پاس دس گاڑیاں ہونی چاہیے ، لیکن انہوں نے ایک کالج بنایا تو عمران خان نے سوچا ہو گا کہ میں اس سے بھی بڑا کالج بنائوں تو یہ مقابلہ برا تو نہیں ہے ، تو گھر میں اپنے بچوں کا دینا سکھا دیں کیونکہ ہمیں اپنے بڑوں سے یہی سیکھنےکو ملا ہے کہ آپ اس پر فخر کریں ،اور عمران خان کتنے خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنے والدین کیلئے بھی صدقہ جاری بنے ہیں ،اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں عمران خان کی وجہ سےاپنی آخرت کیلئے کچھ اچھا کرنے کا موقعہ مل رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…