بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کا اندراج قادر مندوخیل نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی لیکن آگے سے پولیس کا ایسا جواب کہ پی پی رہنما ہکا بکا رہ گئے

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی تاہم پولیس نے جواب میں مقدمہ اسلام آباد میں درج کروانے کا کہاہے ۔قادر مندوخیل نے درخواست ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی، جس میں موقف اختیار کیا کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا۔پی پی ایم این اے نے درخواست میں کہا کہ فردوس اعوان دوران ٹی وی شو مجھے گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔قادر مندوخیل نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، دھمکیاں اور تشدد کا مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس حکام کے مطابق قادر مندوخیل کی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کی درخواست کئی روز قبل موصول ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق درخواست پر قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے قادر مندوخیل کو جواب دیا گیا کہ واقعہ اسلام آباد میں ہوا ہے، اس لیے مقدمہ بھی وہیں ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…