جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں خطرناک قسم کی پھپھوندی کا کیس رپورٹ ماہرین نے خبرار کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سول اسپتال کراچی میں کینڈیڈا اورس فنگس کا کیس رپورٹ ہوگیا، کینڈیڈا اورس فنگس سے متاثرہ 6 سالہ بچہ سول اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج ہے، ماہرین نے مرض پھیلنے کے خدشے کے سبب احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیاہے۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کے ماہرین ڈاکٹر مدیحہ ستار انصاری اور ڈاکٹر عزیز اللہ خان نے رتھ فائو

سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ کینڈیڈا اورس فنگس سے متاثرہ بچہ رواں سال اپریل سے بچوں کے پیڈس یونٹ 2 میں زیر علاج ہے، جون میں بچے کی رپورٹس میں کینڈیڈا اورس فنگس کی تصدیق ہوئی تھی، یہ مرض بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہوسکتا ہے۔خط میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ یہ مرض آئی سی یو میں داخل مریض اور کمزور مدافعتی نظام کے مریضوں کو زیادہ متاثر کرسکتا ہے، علاج پر مامور طبی عملہ بھی اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے، اس کا علاج بہت مہنگا اور مشکل ہے، عملے سمیت دیگر مریضوں کو کینڈیڈا اورس فنگس سے بچانے کے لیے ماحول کو صاف رکھا جائے، وارڈ میں ڈس انفیکشن اسپرے کرنے سمیت اور آلات کو اسٹرالائز کیا جائے۔شعبہ متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر مدیحہنے اس ضمن میں بتایاکہ کینڈیڈا اورس فنگس ایک پھپوندی ہے، جو کہ ایک سے دوسرے فرد کو بھی لگ سکتی ہے، یہ پاکستان کا پہلا کیس نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی لوگ متاثر ہوچکے ہیں لیکن یہ مرض اس لیے خطرناک ہے کیونکہ یہ کب کس کو لگ جائے پتا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کی تشخیص صرف آغا خان لیبارٹری کے ذریعے ہی کی جاسکتی ہے، یہ جانچنا مشکل ہوگا کہ کوئی اور بچہ یا فرد اس سے متاثر ہوا ہے یا نہیں؟ کینڈیڈا اورس فنگس کے پھیلا کے تدارک کے لیے خاص طور پر صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا کر آگاہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…