بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، پنجاب میں شدید بارشوں کی پشین گوئی

datetime 19  جون‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشیں برسانے والا مون سون کا پہلا سسٹم ہفتے کی رات پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے داخل ہونے کی وجہ سے جون کے آخری ہفتے میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ

آغاز ہو جائے گا اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ جولائی کے پہلے ہفتے میں بھی جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا۔ جس کے باعث تمام دن سورج آگ برساتا رہا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسے گی اور بارش کا یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے- آج ا توار کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں ہفتہ و اتوار کو بارش جم کر برسے گی، ابر رحمت برسنے سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی ہوگی بلکہ موسم خوشگوار ہوگا اور گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوں گے۔ گزشتہ روز لاہور کا درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب پہنچ گیا ہے جو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھرکے مختلف علاقوں میں بارش خوب

برسے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے ا?خری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا ،جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی جبکہ مون سون کا سپیل اگست کے پہلے ہفتے تک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا۔واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقے سال کے سب سے گرم مہینے جون کے آ غاز کے بعد سے قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں رہے، تاہم گزشتہ 2 روز کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ جبکہ ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…