منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

datetime 19  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن فی اونس سونا92ڈالر کی کمی سے1764ڈالر ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 2400روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار700روپے سے گھٹ کر1لاکھ7ہزار300روپے ہو گئی اسی

طرح2058روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار50روپے سے گھٹ کر91ہزار992روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا28ڈالر سستا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونا1ہزار روپے اور دس گرام سونا858روپے سستا ہو گیا۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 60پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے سے بڑھ کر156.80روپے اور قیمت فروخت156.30روپے سے بڑھ کر156.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں اسی مدت کے دوران ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.10روپے سے بڑھ کر156.90روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر157.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں 2.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید188روپے سے کم ہو کر185.50روپے اور قیمت

فروخت190روپے سے کم ہو کر187.50روپے ہو گئی اسی طرح3.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر215.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر217.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں 50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…