ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، اب پاسپورٹ صرف ایک دن میں حاصل کریں

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آنیوالے وقتوں کی سیاسی صورتحال کی تیاری کرنی چاہیے، وقت آگیا ہے سیاسی جماعتوں کو تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا،ااگر ہم تلخیاں ختم نہ کی تو الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا، افغانستان کی نئی سیاسی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی

ضرورت ہے،۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ حکومت نے تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں، پہلے ویزوں کیلئے لین دین کیا جا تا تھا، اب ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہو گیا ہے، 2080 روپے کی اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے، اس دور میں 3 لاکھ ویزے جا ری ہوئے ہیں اسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، تمام تحصیلوں میں نادرا ہیڈ کوارٹر کھولنے کا اختیار ایم این ایز کو دے دیا ہے، شناختی کارڈ ز کیلئے موبائل رجسٹریشن کا آغاز فاٹا میں شروع کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے مہنگی بجلی کے معاہدے کیے، ان معاہدوں کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے، پاکستان میں اگر بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے، ماضی میں کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو تمام مسئلے حل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم سستی بجلی کے حوالے سے کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا، پڑھے لکھے آدمی نے اس صورتحال کو اچھا نہیں سمجھا، اب بہتری کی فضا آئی ہے، عمران خان نے کرپٹ اور بے حس سوسائٹی میں بہتری کی فضا پیدا کر نیکی کوشش کی، آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا ایسے ہی ہم ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، آئی ایم ایف کے

پاس جانا مجبوری ہوتی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا کہ تعلیمی یافتہ طبقے میں اسمبلی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا لیکن خدا کا شکر کہ اب بہتری کی فضا قائم ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں،

سب ہی لوگ جاتے ہیں کیونکہ یہ مجبوری ہے جس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں نے 9 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجی اور اگر ایسا نہ ہوتا ہمیں پڑوسی ممالک میں کشکول لے کر جانا پڑتا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم ای پاسپورٹ کے اجرا کرنے والے ہیں اور

رواں ہفتے تک زیر التوا تمام ویزے کے معاملات ختم ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای ویزا سروس کی وجہ سے کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، کسی ایک پر الزام نہیں لگاتا کیونکہ پورا سسٹم ایسا تھا کہ کسی آدمی کو ویزا کی ضرورت تھی وہ نچلے عملے

سیلین دین کرتا تھا۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ 3 لاکھ زیر التوا ویزوں کا معاملہ اب ختم ہوجائے گا، جس کو جہاں سے اپلائی کرنا ہے وہ آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری ہے جبکہ 2 ہزار 180 روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک ہی دن میں پاسپورٹ حاصل

کیا جاسکے گا، تمام اضلاع میں نادرا دفتر کھولنے کا اختیار رکن قومی اسمبلی کو دیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحفظات دور نہیں ہوئے تو ایک مرتبہ پھر شفاف الیکشن متنازع ہوجائیں گے اور صورتحال سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس جیسا ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کے چوتھے سال میں انتخابی اصلاحات

پر تمام جماعتوں کو مل کر مفاہمتی عمل مکمل کرنا چاہیے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کے تین سال گزر گئے ہیں، میں ایک ورکر کی حیثیت سے عرض کرتا ہوں کہ چوتھا سال الیکشن مہم کا ہوتا ہے، ہم سب سیاسی جماعتوں کو آنیوالے وقتوں کی سیاسی صورتحال کی تیاری کرنی چاہیے، ہمیں بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا

چاہیے، ساری پارٹیوں کو مل بیٹھ کر چوتھے سال میں الیکشن اصلاحات پر بات کرنی چاہیے، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، اگر یم نے تلخیاں ختم نہ کی تو الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا۔فغانستان سے متعلق خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 38 مقامات پر لڑائی جارہی ہے جبکہ

24 سو افغان اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم طورخم میں شینواریز اور پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں وزیر کو جانے کی اجازت دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ آئندہ کے دو سے تین مہینے بہت اہم ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں کو رونما ہونے والی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…