بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

سمارٹ واچ نے شوہر کا جرم فاش کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2021 |

ایتھنز (این این آئی)یونان کی پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت ایتھنز میں 11 مئی کو قتل ہونے والی خاتون کے شوہر نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو خود قتل کیا۔ اس سے قبل خاتون کے شوہر نے پولیس کے سامنے دعوی

کیا تھا کہ 3 چوروں نے اس کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کو قید کر دیا۔ بعد ازاں ان لوگوں نے خاتون کو ان دونوں کے 11 ماہ کے شیر خوار بچے کے سامنے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ 20 سالہ خاتون کے 33 سالہ شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس واقعے کا واحد گواہ خود یہ آدمی(شوہر)تھا۔البتہ گھر میں لگے سیکورٹی کیمرے اور بیوی کے ہاتھ پر بندھی اسمارٹ واچ سے حاصل نئے شواہد سامنے آنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر اس سے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔مذکورہ نئے شواہد نے شوہر کو اپنی بیوی کے قتل کے اعتراف پر مجبور کر دیا۔ شوہر نے بتایا کہ اس جرم کے ارتکاب سے قبل اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…