جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا امریکہ کو اڈے دینے سے صاف انکار سوشل میڈیا پر AbsolutelyNot ٹاپ ٹرینڈبن گیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کے لیے اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے کسی کو بھی پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکا کو

افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔ گذشتہ دنوں پاکستانی اور غیرملکی میڈیا میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو زمینی و فضائی راستہ فراہم کرنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن کی دفترخارجہ نے بھی تردید کی تھی۔ اس سے قبل سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبر کو واضح الفاظ میں بے بنیاد کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا۔ اس انٹرویو کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہیش ٹیگ AbsolutelyNot# ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو اڈے دینے سے صاف انکار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنا دو ٹوک موقف پیش کر دیا ہے۔ اس بیان کے بعد ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہو جائیں، لیکن انہوں نے امریکہ کو اڈے

دینے سے صاف انکار کر کے جرات کا مظاہرہ کیا جو آج سے قبل کسی پاکستانی حکمران میں نہیں تھی، یہی وجہ تھی کہ امریکی صحافی بھی عمران خان کے اس کھرے جواب پر حیران ہوا۔ٹویٹر پر کپتان کے فالوورز کا کہنا تھا کہ سپر پاور کو آنکھیں دکھانا، خان جیسے لیڈر کے لیے خطرے سے کم بھی نہ ہو گا، لیکن خان صاحب کا وعدہ تھا کہ میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…