اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب کا متکبرانہ رویہ سامنے آ گیا،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریس کانفرنس کرنے کے لیے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔اسی دوران ایک نوجوان آتا ہے جو بظاہر ان کا ورکر ہے،
فرخ حبیب کو موبائل پر کچھ دکھاتا ہے،تاہم بظاہر وزیرمملکت کو ورکر کی یہ حرکت ناگوار گزری اور وہ اسے کہنی مار کر پیچھے ہٹنے کا کہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد فرخ حبیب پر شدید تنقید کی گئی۔صارفین کا کہنا ہے کہ جو شخص اپنے ماتحت کام کرنے والوں کو عزت نہیں دے سکتا وہ شخص اور اسکا لیڈر کیسے پاکستانی قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کچھ روز قبل بھی فرخ حبیب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا پروٹوکول دیکھا جا سکتا تھا۔چونکہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کی اس لیے فرخ حبیب پر خاصی تنقید کی گئی تھی ۔آج ایک بارپھر فرخ حبیب تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔واضح رہے کہ 28 اپریل2021 کوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات بنایاگیا تھا۔
Attitude ? pic.twitter.com/6j0yWzU4xs
— Asma (@AsmaZhk) June 18, 2021