ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں، نمرہ خان

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن

کی تھی تو ملازمت قبول کرلی۔انہوں نے کہا کہ اداکاری سے متعلق تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا، والدین چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیونکہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش کھیلا۔ نمرہ خان نے کہا کہ پہلے ڈرامے میں سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں کیرئیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں ، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں۔ دوسری جانب اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے۔اداکارہ حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی زندگی میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعے سے متعلق گفتگو کی۔نوال سعید نے کہا کہ ’ میں خاندان کی ایک تقریب میں شریک ہوئی تھی، اس تقریب کے لیے میں نے آنکھوں میں بہت سارا کاجل بھی لگایا ہوا تھا، اس وقت نیند میں باتیں کرنے اور اٹھ کر چلنے پھرنے کی بھی عادت تھی، اس رات خالہ برابر میں سورہی تھیں، میری آنکھیں بہت واضح ہیں اور

سونے کے دوران کاجل آنکھوں میں بری طرح پھیل گیا، پھر میں اٹھ کر بھی بیٹھ گئی اور باتیں کرنے لگی جس سے خالہ ڈر گئیں‘۔انہوں نے بتایاکہ ’ میری خالہ بری طرح ڈر گئیں اور انہوں نے کہا کہ اس رات میں آنکھوں میں کاجل پھیلنے کی وجہ سے کافی خوفناک لگ رہی تھیں‘۔نوال سعید نیک ہا کہ ’ اس واقعے کے بعد سے

خالہ آج تک میرے ساتھ اکیلے نہیں رہتیں، وہ جب بھی میرے ساتھ اکیلی ہوتی ہیں انہیں وہ منظر یاد آجاتا ہے اور کہتی ہیں میں اس رات بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی‘۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’اب نیند میں اٹھ کر چلنے کی عادت ختم ہوگئی ہے لیکن نیند میں باتیں اب بھی کرتی ہوں’۔چاہتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…