منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

بل گیٹس کی حمایت یافتہ جرمن کمپنی کی کووڈ ویکسین آخری ٹرائل میں ناکام ہو گئی

datetime 18  جون‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی )مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی حمایت یافتہ جرمن بائیو ٹیک کمپنی کیور ویک کی تجرباتی کووڈ 19 ویکسین ٹرائل کے تیسرے اور اہم ترین مرحلے میں ناکام ثابت ہوئی۔یہ کسی بھی اہم ویکسین کی آخری مرحلے پہلی ناکامی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

کیور ویک نے ایک بیان میں کہاکہ عبوری نتائج میں ویکسین کی افادیت محض 47 فیصد رہی جو کہ تحقیق کے طے کردہ ہدف سے کم اور عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ 50 فیصد معیار سے کم ہے۔یہ ناکامی عالمی سطح پر کووڈ ویکسینیشن کے لیے بھی دھچکا ہے کیونکہ صرف یورپی ممالک نے ہی اس ویکسین کی 40 کروڑ سے زیادہ خوراکیں خریدنے کے معاہدے کیے تھے۔تاہم مایوس کن نتائج کے باوجود کمپنی کے سی ای او فرانز وارنر ہاس نے کہا کہ ہم ہر ممکن تیزی سے حتمی ٹرائل کو مکمل کریں گے۔یہ ٹرائل اس وقت بھی جاری ہے اور حتمی نتائج میں ویکسین کی افادیت میں کمی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔فرانز وارنر نے بتایا کہ ہم تاحال ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔کیور ویک کو بل اینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن کی حمایت حاصل ہے اور عبوری نتائج کے اعلان کے بعد اس کے حصص کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی۔بل گیٹس کے ادارے کے پاس اس کمپنی کے 31 لاکھ حصص ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام نے نتائئج میں کردار ادا کیا۔ٹرائل کے دوران 134 رضاکاروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی اور ان میں سے محض ایک میں اوریجنل وائرس کو دریافت کیا گیا۔فرانز وارنر کے مطابق اگرچہ ہم ٹھوس عبوری نتائج کی توقع کررہے تھے، مگر ہم تسلیم کرتے ہیں کہ متعدد اقسام میں بہت زیادہ افادیت کا حصول کسی چیلنج سے کم نہیں۔یہ نتائج اس لیے بھی حیران کن ہیں کیونکہ اس ویکسین کی ایم آر این اے ٹیکنالوجی اب تک کی مثر ویکسینز یعنی فائزر۔بائیو این ٹیک اور موڈرنا سے ملتی جلتی ہے جن کی ویکسینز گزشتہ سال کے اختتام میں جاری ہونے والے حتمی ٹرائلز کے نتائج میں 90 فیصد سے زیادہ مثر ثابت ہوئی تھیں۔اس سے قبل حال ہی میں نووا ویکس کی کووڈ ویکسین کے آخری مرحلے کے نتائج میں وہ بیماری سے تحفظ کے لیے 90 فیصد موثر قرار پائی تھی۔کمپنی کے مطابق اب اس کی وجہ سیکنڈ جنریشن کورونا ویکسین پر مرکوز ہوگی، جس کے لیے گلیکسو اسمتھ کلائن سے شراکت داری کی گئی ہے۔کیور ویک کو توقع ہے کہ سیکنڈ جنریشن ویکسین کی انسانوں پر آزمائش ستمبر کے آخر تک شروع ہوگی اور 2022 میں اسے متعارف کرایا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…