ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوست دوست نہ رہا عمران خان بزدل حکمران ہیں ، اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا ، طاہر القادری کی دھمکی ‎

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ڈاکٹر طاہر القادری نے ظالموں کی حکومت میں انصاف ملنا ناممکن قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سبراہ تحریک مہناج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل کے وقت عمران خان ہمارے ساتھ کھڑے تھے اور انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا انصاف تو دور کی بات انہوں نےشہداء سانحہ ٹائون کیلئے تین سالوں میں ایک لفظ تک بولا ،

وہ عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سابق سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میں پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہو چکا ہوں میرا اب پاکستان کی تعفن زدہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء اور متاثرین کے لئے آواز اٹھانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، نوازشریف اور شہباز شریف اللہ کی پکڑ سے اپنے بدتر انجام کو پہنچ چکے لیکن عمران خان اور ان کی پارٹی جو ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہو کر سانحہ کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی قسمیں کھایا کرتے تھے وہ انصاف فراہم کرنے کے لئے کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہیں اور تین سے ان کی زبانیں بھی بند ہیں، عمران خان بتائیں کہ اس کی کیا وجہ ہے۔پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لئے حیدرآباد پریس کلب پر یونس قادری، سید کامران پرویز، نایاب انصاری ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔علامہ طاہر القادری کا خطاب بھی سنوایا گیا جنہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے انصاف فراہم کرنا عدالتوں کا کام ہے لیکن ملزموں کو گرفتار کرنا ان کو سرکاری عہدوں سے ہٹانا یہ حکومت کا کام ہے مگر عمران خان کی حکومت نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا اور ملوث تمام افسران اسی طرح پروٹوکول کے ساتھ اپنے مناصب پر قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ کی وجہ سے نوازشریف سزایافتہ ہیں اور شائد اب وہ کبھی وطن کی مٹی نہ دیکھ سکیں گے اور شہباز شریف بھی جیلیں کاٹ رہے ہیں لیکن عمران خان کی حکومت کے دور میں شہداء اور زخمیوں کے وارث در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور انہیں انصاف نہیں رہا، دیگر مقررین نے کہاکہ 7 سال گزرنے کے باوجود ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں مل سکا ہے، ماڈل ٹاؤن واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس کو بھلایانہیں جاسکتا،انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو قانونی گرفت میں نہیں لارہی ہے، شہداکے خون سے انصاف کیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…