منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ویکسین لگوانے والوں کوبڑی بڑی آفرز ہونے لگیں،لاکھوں ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش

datetime 18  جون‬‮  2021 |

بینکاک(این این آئی)تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے ویکسین لگوانے پر لاکھوں ڈالر کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچانے کیلیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن جعلی پروپیکنڈوں اور افواہوں کے باعث کئی ممالک

کے شہری ویکسین لگوانے سے گریز کررہی ہے۔شہریوں کو ویکسین لگوانے کیلیے ترغیب دلانے کیلیے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ جیسی ریاستیں نے لاکھوں ڈالر مالیت کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کررہی ہیں۔ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس کی صورتحال قابو ہے لیکن حکام کو تشویش ہے کہ اگر شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو وبا دوبارہ سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ہانگ کانگ میں اپنا گھر کرنا انتہائی مشکل ہے کیوں کہ یہاں دو کمروں کا چھوٹا سا فلیٹ بھی 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ہے اور ایک عام شہری کو فلیٹ خریدنے کیلیے اپنی 20 سال کی تنخواہ جمع کرنی پڑی ہے۔ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین کی جانب رغبت دلانے کیلیے ویکسین لگوانے والوں کو شاپنگ واچر، ہوائی سفر اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔اس کے علاوہ کچھ دفاتر میں ملازمین کو ویکسین لگوانے پر تنخواہ دے کر چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ایشیائی ملک تھائی لینڈ نے کے چیانگ مائی کے ضلع مئی چھیم میں، جہاں زیادہ تر رہائشی مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں، حکام نے رواں مہینے گائے کا انعام رکھا جو کہ کامیاب اقدام ثابت ہورہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 19 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات کی تعداد 53 ہزار 280 ہے، جس پر حکام کو شدید تشویش ہے لیکن شہری غلط افواہوں کے باعث ویکسین لگوانے سے شدید خوفزدہ ہیں۔حکومت ویکسین سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کیلیے کوششیں کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…