منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

تربت ائیرپورٹ کے نزدیک سیکور ٹی فورسز پرحملہ، ایک جوان شہید

datetime 17  جون‬‮  2021 |

راولپنڈی(آن لائن) بلوچستان میں تربت ائیرپورٹ کے نزدیک سیکور ٹی فورسز پر دہشت گرودں کے حملے میں بہادر فوجی اہلکار نائیک عقیل عباس جام شہادت نوش کرگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے تربت ائیرپورٹ کے نزدیک سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور فوجی اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے

حملہ کیا گیا،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں بہادر فوجی اہلکار نائیک عقیل عباس جام شہادت نوش کرگیا ۔شہید اہلکار کا تعلق ضلع چکوال کے گاؤں مہیرو پیلو سے ہے۔ایف سی بلوچستان کی طرف سے علاقے کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ گمراہ کن عناصر کی جانب سے ریاست مخالف فورسز کی حمایت سے اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان میں مشکل سے حاصل کئے گئے امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتی ہیں۔سیکورٹی فورسز انکے ناپاک عزائم کو اپنے خون اور زندگیوں کی قیمت پر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کے جج خاور رشید نے دہشت گردی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مبینہ دہشت گرد ملزم کو 10 سال قید با مشقت اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔زرائع کے مطابق گزشتہ سال 22 جنوری 2020ء کو سرگودھا کے حساس اداروں کو معلوم ہوا کہ سرگود ھا کے نواحی علاقہ 49 ٹیل کے قریب مبینہ دہشت گرد علی جاوید ایک مکان میں روپوش ہے جس کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔ جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے الے اداروں نے مکان کو چاروں اطرا ف سے گھیرے میں لیلیا اور سیڑھیاں لگا کر مکان کے اندر داخل ہوئے

تو مبینہ دہشت گرد نے خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن حساس ادروں نے کامیاب کاروائی کر کے مبینہ دہشت گرد ملزم علی جاوید کو کوگرفتا رکرلیا۔ جس کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ، خود کش جیکٹس اور جدید اسلحہ برآمد کر کے تھانہ CTD سٹی پولیس نے زیر دفعہ 4/5-132065-7ATA کے تحت مقدمہ درج کیا اور مقدمہ کا چالان

مکمل کرکے عدالت پیش کیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل عدالت کے جج خاور رشید نے مبینہ دہشت گرد ملزم علی جاوید کو دس سال قید بامشقت اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔ جس پر ملزم کو پولیس کے کڑی پہرہ میں سزا بھگتنے کے لئے واپس ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔معلوم ہوا کہ گزشتہ روز مبینہ دہشت گرد علی جاوید کو پولیس کی بکتر بند گاڑی میں ڈسٹرکٹ جیل سے ضلع کچہری لاکرانسداد دہشت گردی کی خصوصی میں پیش کیاگیا اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…