پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ ہوگیا فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے پارلیمنٹ کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے معاہد ہ ہو گیا ہے، سپیکر کو بااختیار بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہو ا ہے، اپوزیشن سے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر وفاقی وزیر دفاع پرویز ختک کے ہمراہ پریس کانفرنس

کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ایک اچھے ماحول میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پارلیمنٹ کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے معاہد ہ ہو گیا ہے ایسا ماحول نہیں بننا چاہے کہ اداروں کے لئے مسائل پیدا ہوں، اسپیکر کو بااختیار بنانے کئلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہنگامہ ارائی سے سبکی ہنگامہ آرائی پہلی بار نہیں ہوئی ایسا ہوتا رہتا ہے ہنگامہ آرائی سے سیاستدانوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ، پارٹی کے ارکان کو کنٹرول کرنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہے ہم اچھے ماحول کیلئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں کوشش ہے کہ اسمبلی کا ماحول بہتر انداز میں چلے فیصلہ ہو ا کہ تقریر میں تضیک کا پہلو نہ ہو ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں نمبرز کا مسلہ نہیں ہے اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے امید ہے وہ ہماری بات مان جائیں گے اور تحریک واپس لے لیں گے کیونکہ 186ارکان

اسمبلی نے سپیکر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا ۔ وزیر دفاع پرویز پرویز خٹک نے کہاکہ شور شرابہ ہو یا کچھ ہو بجٹ پاس ہو جائے گا ارکا ن اسمبلی کی ذمہ دار ی ہے ملک کی بہتری کیلئے کام کریں ، اتفاق ہوا کہ ارکان گالی گلوچ نہ کریں اور نہ ہی اپنی نشستوں سے اٹھیں اور اجلاس میں اچھے رویے کا مظاہر کریں تاکہ اجلاس احسن طریقے سے چلے، حکومت نے بجٹ میں ہلڑ بازی برداشت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…