جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے پیسہ لوٹا اسی طرح نواز شریف نے بھی کیا، گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے آج لندن میں پولو میچ دیکھ اور کھیل رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے

ہیں، ن لیگ کی ساری قیادت لندن بیٹھی ہے لیکن اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر اعتراض کرتے ہیں،جی 20 نے پاکستان کا 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ اس سال کے آخر تک معطل کر دیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، پی ایس ڈی پی کے تحت 900 ارب روپے کے منصوبے ہیں، اپوزیشن بجٹ کو پڑھے، پھر اپنی تجاویز سامنے لائے، اپوزیشن کو اپنی بات کرنی ہے تو ہمارا نکتہ نظر بھی سننا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جی 20 نے پاکستان کا 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ اس سال کے آخر تک معطل کر دیا ہے، یہ معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، قرضے کی یہ رقم ہم نے فوری ادا کرنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے گفتگو ہوئی، گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ڈیمو کی بات کی تھی، اس ہفتے الیکشن کمیشن کو اس کا ڈیمو پیش کیا گیا ہے، اس میں الیکشن کمیشن نے سوالات بھی رکھے اور ماہرین نے ان کا جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور کامسٹیس کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی پروٹوٹائپ تیاری کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…