جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچت اور کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی۔ وزیراعلیٰ آفس نے شہبازشریف دور حکومت کے مالی سال 2017-18 اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی سال 2020-21 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر دیا۔شہباز شریف کے دور حکومت کے آخری مالی سال میں

وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ شہبازشریف کے دور میں مالی سال 2017-18 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) 14 کروڑ 41 لاکھ روپے رہے،اس طرح مالی سال2017-18 کے مقابلے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) میں 40 فیصد کمی کی گئی۔ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میںگاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں صرف ایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مالی سال2017-18 مقابلے میں 65 فیصد کمی کی گئی۔ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کے اخراجات شہبازشریف دور کے مقابلے میں 51 فیصد کم رہے۔ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار لٹر پٹرول/ڈیزل/موبل آئل استعمال کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر پٹرول/ڈیزل/موبل آئل استعمال ہوا،اس طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے۔ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا۔ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہے نہ کہ اشرافیہ کا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے اور ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔ سکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…