منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی جھوٹ بے نقاب کرناشروع کیا تو حکومتی ارکان نے تقریر میں شورشرابہ شروع کردیا،شہبازشریف

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے ا یک’’ٹھوس‘‘بجٹ پیش کیا لیکن اس میں حقائق سننے کا حوصلہ نہیں، حکومتی جھوٹ بے نقاب کرناشروع کیا تو گھبراہٹ میں حکومتی ارکان نے تقریر میں شورشرابہ شروع کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ

کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اس نیایک’’ٹھوس’’بجٹ پیش کیا ہے لیکن اس میں حقائق کا سامنا کرنے اور ہماری تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔حکومتی جھوٹ بے نقاب کرنااورپوراسچ بولنا ابھی شروع ہی کیاتھاکہ گھبراہٹ/بدحواسی میں حکومتی ارکان نے تقریر میں شورشرابہ شروع کر دیا۔2گھنٹے بعدبھی20منٹ کا وقفہ ختم نہیں ہوا۔یادرہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر تقریر شروع کی تو حکومتی بینچوں سے احتجاج کیا گیا ،نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ اجلاس20منٹ کیلئے ملتوی کررہے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا ہے ، بجٹ باعث ریلیف ہونا چاہیے لیکن یہ انتہائی باعث تکلیف ہے، اس بجٹ سے امیروں کی ترقی ہوئی ہے ،غریب آدمی غربت اور مفلسی کی چکی میں پس گیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے اچھے بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر شروع ہوتے ہی حکومت بینچوں سے احتجاج شروع ہوگیا اور مسلسل

نعرے بازی جاری اور ڈیسک بجاتے رہے۔ ایوان میں شور شرابا شرابا شروع ہو گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنا چوتھا بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ کا باعث ریلیف ہونا چاہیے لیکن یہ بجٹ انتہائی باعث تکلیف ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر عوا م کی جیب خالی ہے تو پھر بجٹ کے تمام اعدادوشمار جعلی ہیں، دن رات

ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے اور مثال دینے والے حکومت حکمران کاش غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کو کاش مدد کا ہاتھ بڑھاتے، کاش وہ یتیم اور بیواؤں کی دعائیں لیتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اس بجٹ میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے تو وہ ترقی کس کی ہے، کیا وہ ترقی بنی گالا کے محلات

کی ہے، کیا وہ ترقی امیروں اور حواریوں کی ہے، عوام غربت، بیروزگاری اور مفلسی میں جھلس گئے ہیں اور ان کو ایک وقت کی روٹی نصیب نہیں ہے، اس بجٹ میں معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ایوان میں ہنگامہ آرائی کے سبب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کو تقریر سے روک دیا اور اجلاس کی کارروائی کو کچھ

دیر کے لیے معطل کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت اور اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سنیں اور دونوں جانب کے چیف وہپ سے کہا کہ اس حوالے سے معاملات طے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سنجیدہ نوعیت کا اجلاس ہے، براہ مہربانی ایک دوسرے کو سنیں، اس طرح نہیں ہو سکتا۔اسد قیصر نے کہا

کہ میں اجلاس کی کارروائی 20 منٹ کے لیے ملتوی کرتا ہوں، آپ بیٹھ کر طے کریں کہ کیا طریقہ کار کرنا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایوان میں نعرے بازی شروع کردی اپوزیشن کی طرف سے’’ ڈھونکی راجہ کی سرکار نہیں چلے گی، نہیں چلے گی‘‘ اور حکومت کی طرف سے’’چور، چور‘‘ کی نعرے بازی کی گئی اجلاس میں حکومتی ارکان کی تعداد اپوزیشن سے کم تھی لیکن پھر بھی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور ڈیسک بجاتے رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…