اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور

رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے بتایا کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 216600یوسک اور اخرج 130000کیوسک، کابل میںن وشہرہ کے مقام پرآمد77300کیوسک اور اخراج 77300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد74400کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد63800کیوسک اور 4400 3 اخراج کیوسک ۔بیراجوں میں جناح

آمد185100کیوسک اور اخراج 177100کیوسک،چشمہ آمد201400کیوسک اوراخراج 193000کیوسک، تونسہ آمد171600 کیوسک اور اخراج144700کیوسک، پنجند آمد11400کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 105600کیوسک اور اخراج 81500یوسک، سکھر آمد74200کیوسک اور اخراج31800 کیوسک

کوٹری آمد19200کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1458.85فٹ ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.490 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1139.95فٹ،

ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.398 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیر ہ 0.139لین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…