اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنے کے اثرات سامنے آنے لگے، سوات میں دو واقعات میں بچوں نے چھری اور تلوار استعمال کرکے بھائی اورماں کو زخمی کردیا۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق رحیم آباد میں ڈرامے کی اداکاری کرتے ہوئے دس سالہ بچی نے چھری چلاکراپنے دو سالہ بھائی مدثر کوکمر پر وار کرکے زخمی کردیا،تحصیل کبل میں ایک بچے نے مصنوعی تلوار سے اپنی ماں کی آنکھ پر وار کیاجس سے اس کی آنکھ متاثرہوئی ہے۔سوات یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ڈاکٹر حیدر کے مطابق ان کے پاس متعدد اس طرح کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ڈرامے کی مثبت اور منفی دونوں اثرات سامنے آرہے ہیں۔گھروالوں کے مطابق بچے روزانہ ڈرامہ دیکھتے ہیں جس سے متاثر ہوکر انہوں نے دوسرے کھیل بنددئیے اوراب مصنوعی تلواروں اور چھریوں سے کھیل رہے ہیں۔