لندن(این این آئی )برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی سیون)کے حوالے سے ہونے والی بیٹھک میں برطانیہ نے اپنے ملک
میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا۔دنیا کے ساتھ بڑے ممالک جی سیون کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد برطانیہ نے ویکسین شدہ مسافروں کو جون کے آخر تک سفر اور اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا۔جی سیون اجلاس کے بعد ایئر ٹریفک لائٹ سسٹم میں کسی پیشرفت کی توقع کا امکان تو نہیں البتہ امید کی جا رہی ہے کہ جی سیون ممالک کے سربراہان کی بیٹھک مسافروں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ وہ 21 جون کو قومی لاک ڈائون کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔حکومت لاک ڈائون کے حاتمے کے بعد ایئرٹریفک سسٹم کے حوالے سے بھی نظر ثانی کرے گی اور 28 جون کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فضائی سفری انڈسٹری سے وابستہ حکام کا کہنا تھا کہ ویکسینشن والے افراد کو سفر کی اجازت دینے میں کوئی ممانعت نظر نہیں آ رہی کیونکہ جی سیون اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا ہے۔گلوبل ائیرلائنز اتحاد نے حکومت سے سفری پابندی پر نظر ثانی اور مسافروں کے داخلے کی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن لگوانے والے مسافروں پر سے قرنطینہ کی شرط ختم کی جائے۔ برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔