شادی کی تقریب میں تاخیر سے آنیوالے مہمانوں کیلئے ٹیبل کرسیاں لگانے سے انکار پر شادی منتظمین کا بیرے پر بدترین تشدد،موقع پر دم توڑ گیا

13  جون‬‮  2021

حیدرآباد(این این آئی)شادی کی تقریب میں تاخیر سے آنے والے مہمانوں کے لئے ٹیبل کرسیاں لگانے سے انکار پر شادی کی تقریب کے منتظمین کا شادی ہال کے بیرے پر بدترین تشدد، 35 سال ٹھاڑو شورو موقع پر دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلدیہ پر درج کر لیا گیا، کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔بلدیہ تھانہ کی حدود میں واقع لنک سٹی

شادی ہال میں شادی کی تقریب کے منتظمین کے بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں شادی ہال کا ویٹر (بیرا) 35 سالہ ٹھارو شورو دم توڑ گیا، تھانہ بلدیہ پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم شاہ محمد نے ویٹر کو تاخیر سے آنے والے مہمانوں کے لئے ٹیبل کرسیاں لگانے کا کہا جس پر مقتول ویٹر نے شادی ہال کا ٹائم ختم ہوجانے پر ٹیبل کرسیاں لگانے سے معذرت کی اور شادی ہال انتظامیہ سے رابط کرنے کو کہا جس پر مبینہ طور پر نشے میں دھت بااثر ملزمان نے تیش میں آ کر ویٹر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر بیرے کے ساتھیوں نے ملزمان کو تشدد سے روکنا چاہا تو انہوں نے اسلحہ تان کیا اور بیرے پر تشدد جاری رکھا اور بعدازاں موقع سے فرار ہوگئے، شدید زخمی ٹھاڑو شورو کو اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کی، واقعہ کی ایف آئی آر مقتول کے کزن شوکت شورو کی مدعیت میں تھانہ بلدیہ پر درج کی گئی ہے جس میں تشدد، قتل اور خوف وہراس پھیلانے کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں نامزد ملزمان میں کسی کی گرفتار عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ شادی کی تقریب میں تاخیر سے آنے والے مہمانوں کے لئے ٹیبل کرسیاں لگانے سے انکار پر شادی کی تقریب کے منتظمین کا شادی ہال کے بیرے پر بدترین تشدد، 35 سال ٹھاڑو شورو موقع پر دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلدیہ پر درج کر لیا گیا، کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…