ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھاریاں اپنے گاؤں آمد، ریڈ کارپٹ استقبال دیا گیا

13  جون‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہیں جس میں پاکستان کے موجودہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا ہیلی کاپٹر ایک جگہ لینڈ کر تا ہے اور ان کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا ہے، بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ان ویڈیوز کی تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ہیلی کاپٹر

کے ذریعے رواں ہفتے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کی حدود میں سدھ نامی گاؤں میں اترے تھا جو ان کا آبائی علاقہ ہے۔بی بی سی کے مطابق ان میں سے ایک ویڈیو انتہائی مختصر ہے جس میں ظہیر احمد بابر اپنے ایک اہلکار سے کچھ کہتے ہوئے ویڈیو بنانے والے شخص کی جانب اشارہ کرتے ہیں جس کے بعد وہ اہلکار ویڈیو بنانے والے سے ویڈیو بند کرنے کا کہتے ہیں۔ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ شیئر کیا جا رہا ہے اور جہاں اکثر افراد ایئر چیف مارشل کی جانب سے بے جا پروٹوکول لینے اور ریڈ کارپٹ استقبال کروانے پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ ان کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔بی بی سی نے پاکستانی فضائیہ سے اس حوالے موقف جاننے کی کوشش کی ہے تاہم ان کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔چند روز قبل شیئر کیے گئے اس دورے کی ویڈیوز گذشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں اور ان میں سے ایک ویڈیو میں ہیلی کاپٹر لینڈ ہو چکا ہے جبکہ باہر موجود چند افراد جن میں ایئرفورس کے اہلکار بھی دکھائی دیتے ہیں ریڈ کارپٹ کو ٹھیک کرنے میں مگن ہیں۔ بی بی سی کے مطابق دوسری ویڈیو میں ایئر چیف ہیلی کاپٹر سے باہر نکلتے ہیں اور ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف بڑھتے ہیں۔ تیسری ویڈیو میں وہ اطلاعات کے مطابق ایک قبرستان پہنچتے ہیں اور یہاں بھی ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے ریڈ کارپٹ استقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…