بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایک اور ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/لیاقت پور(این این آئی) کلپ ٹوٹنے پانچ بوگیاں مال بردار ٹرین سے الگ ہو کر پیچھے رہ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت چک نمبر 20 کے قریب مال بردار ٹرین کی 5بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں،بوگیاں کلپ ٹوٹنے کے باعث الگ ہوئیں۔ بتایاگیا ہے کہ مال بردار ٹرین اپ ٹریک پر

جارہی تھی کہ اچانک کلپ ٹوٹ گیا،مال بردار ٹرین کو آدھے گھنٹے بعد جوائنٹ کرکے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔دوسری جانب فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز فرخ تیمور غلزئی ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے حادثے کے حوالے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آفس سکھر میں 16جون سے تین روزتک انکوائری کریں گے ،جبکہ ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ تین سے چار ہفتے میں مرتب کرلی جائے گی جس کے بعد ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ایف جی آئی آر فرخ تیمور غلزئی 16،17 اور 18 جون کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس سکھر میں انکوائری کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اگر کوئی شخص ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے ایکسیڈنٹ / ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے کوئی گواہی یا ثبوت دینا چاہتا ہے تو اوپر دی گئی تاریخوں میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس سکھر میں حاضر ہوکر دے سکتاہے یا اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع لکھ کر بھی 28 جون 2021 تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کے دفتر علامہ اقبال روڈ لاہور پہنچائی جاسکتی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات اور حقائق تک پہنچا جاسکے۔ علاوہ ازیںریلوے ترجمان کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثہ کی حتمی رپورٹ مرتب ہونے میں تین سے چار ہفتے کا وقت درکار ہیں،حتمی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…