حکومت نے نیب کے بجٹ میں کمی کر دی

11  جون‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں کمی کر دی۔بجٹ دستاویز کے مطابق نیب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 37کروڑ 68لاکھ کی کمی تجو یز کی گئی ہے۔مالی سال 2021-22کیلئے 5ارب 13کروڑ 70لاکھ کا بجٹ مختص کئے گئے ہیں۔رواں مالی سال نیب کا بجٹ 5ارب

51کروڑ 38لاکھ تھا۔آئندہ مالی سال 22-2021کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انسانی حقوق ڈویژن کی 10 جاری اور 3 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 279.200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق 10 جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 225.600 ملین روپے جبکہ 3 نئی سکیموں کیلئے 53.600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر آئی ایم ایس) کے قیام کیلئے 29.300 ملین روپے، انسانی حقوق کی آگاہی پروگرام کیلئے 36 ملین روپے، اسلام آباد میں ٹرانس جنڈر پروٹیکشن سنٹر کے قیام کیلئے 15.800 ملین روپے، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں انسانی حقوق کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے مضبوط بنانے کیلئے 26.500 ملین روپے اور دیگر منصوبوں کیلئے بھی رقوم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح تین نئے منصوبوں کے تحت وزارت انسانی حقوق میں پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام کیلئے 25 ملین روپے،خیبرپختونخوا کے ضم ہونے اضلاع میں انسانی حقوق کے سب آفس کے قیام کیلئے 23.600 ملین روپے جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سپیشل ایجوکیشن میں پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کیلئے 5 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…