منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن تین سال میں مکمل نہ کر سکی ،شہباز شریف

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن تین سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کر سکی ،پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا، سلیکٹڈ لیڈر کم طلب

کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے۔ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے ، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے۔ اہوں نے کہاکہ تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن ( 3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی) سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی،اب گرمیوں میںپی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میںناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیںہورہا۔ اس پر پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…