بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دورحکومت میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اقتصادی سروے رپورٹ سال 2020-21 کے مطابق موجود حکومت کے دور میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو جاری اقتصادی سروے رپورٹ سال 21 -2020 میں دلچسپ اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے3 سال کے دوران ملک میں 2

لاکھ گدھے بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018-19 میں ملک میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی، جو سال 2020-21 میں بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گائے کی تعداد 37 لاکھ اور بھینسوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔جاری رپورٹ میں بھیڑ، بکریاں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ بتایا گیا ہے۔ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہ ہو سکا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں حکومت کو بجٹ اہداف میں ناکامی اور شرح نمو میں مجموعی کمی کے باوجود لائیو اسٹاک کے شعبے میں دو اعشاریہ پانچ فیصد ترقی ملی۔اقتصادی سروے سال 2018-2019 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ رپورٹ کی گئی تھی، جب کہ سال 2017-2018 میں گدھوں کی تعداد 53 لاکھ اور سال 2017-2016 میں 52 لاکھ تھی۔ اس طرح ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال گدھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، چین پہلے اور ایتھوپیا کا نمبر دوسرا ہے۔ماہرین کے مطابق گدھوں کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ ان کی برآمد پر پابندی ہے۔ سال 2015 میں جب یہ خبریں آئیں کہ گدھوں کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے اور ان کی کھالیں چین بھیج دی جاتی ہیں، تو

اس وقت سے گدھوں اور ان کی کھالوں سے بنی مصنوعات پر پابندی عائد ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پڑوسی ملک چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ وہاں ان کی مانگ بہت زیادہ ہے۔چین میں گدھوں کی کھالوں سے مختلف ادویات تیار کی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…