اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دفتر واپس بلانے کے اعلان پر ایپل کو عملے کی مزاحمت کا سامنا

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) مختلف کمپنیوں کی طرح ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھی ورک فرام ہوم کی پالیسی اپنائی تھی تاہم اب جب ایپل نے ملازمین کو رواں برس ستمبر سے واپس دفتر بلانے کی کوشش کی تو انہیں اس سلسلے میں مزاحمت کا سامنا ہے فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں کی طرح ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھی ورک

فرام ہوم کی پالیسی اپنائی تھی تاہم اب جب ایپل نے ملازمین کو رواں برس ستمبر سے واپس دفتر بلانے کی کوشش کی تو انہیں اس سلسلے میں مزاحمت کا سامنا ہے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے ستمبر سے ملازمین کو ہفتے میں 3 دن دفتر آنے کا کہا ہے۔کم از کم 80 افراد نے ایک خط جمع کرایا ہے جس میں ایک برس سے زائد عرصے سے گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو مزید نرمی دینے کا کہا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ ہم اپنے ساتھیوں میں پائی جانے والی تشویش کے حوالے سے بات کرنا چاہیں گے۔مزید کہا گیا کہ ایپل کی ریموٹ/لوکیشن فلیکسیبل ورک پالیسی اور اس سے متعلق بات چیت نے پہلے ہی ہمارے کئی ساتھیوں کو ملازمت چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ ہم میں بہت سے لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں یا تو اپنے خاندان، اپنی خیریت اور بہترین انداز میں کام کرنے کا انتخاب کرنا ہے یا پھر ایپل کا حصہ بنے رہنا ہے۔گزشتہ برس کے لاک ڈائونز کی وجہ سے دیگر کئی ٹیک فرمز کی طرح ایپل نے

بھی اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے یا دور دراز مقامات سے کام کی اجازت دی تھی۔گوگل، فیس بک اور مائیکروسافٹ نے بھی اپنے عملے کو ورک فرام ہوم کی سہولت دے رکھی ہے جبکہ کچھ فرمز جیسا کہ ٹوئٹر نے اپنے عملے کو غیر معینہ مدت تک گھروں سے کام کرنے کا کہا ہے۔ایپل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھروں سے بہت اچھے طریقے

سے کام ہوا اور اس سے عملے کو کام اور زندگی کے درمیان بہتر توازن رکھنے کا موقع بھی ملا ہے جبکہ وبا کے پھیلا کے خطرے کو بھی کم کیا ہے۔خط کے مطابق ہم دنیا بھر میں خود کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ بہتر روابط محسوس کرتے ہیں اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر کنیکٹڈ ہیں۔عملے کے خط میں مزید کہا گیا کہ ہم روزانہ دفتر آنے کے بجائے جس طرح ابھی کام کر رہے ہیں اسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گھروں سے کام کے حوالے سے ایگزیکٹو ٹیم کی سوچ ایپل کے ملازمین کے تجربے سے مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…