بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے،یاسر نواز کی حکومت سے اپیل

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگائی جانے والی کورونا ٹیون تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔حال ہی میں یاسر نواز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی موجودہ حکومت کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔یاسر نواز نے اپنی پوسٹ

میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت سے درخواست ہے کہ موبائل فون پر لگی کورونا وائرس کی ٹیون کو تبدیل کردیا جائے۔اداکار نے کہا تھا کہ ’کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی بنائے تھے۔یاسر نواز کے اس مشورے پر جہاں کچھ صارفین نے اْن کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یاسر نواز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کردی گئی۔تاہم یاسر نواز نے سوشل میڈیا صارفین کا ردّعمل دیکھنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کی اداکار نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ رواں ماہ کے آخرمیںلندن سے لاہور واپس آ جائیں گی ۔ سویرا شیخ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے پراجیکٹ کے سلسلے میں لندن گئی تھیں جہاںانہوںنے اپنے پراجیکٹ کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا تھا تاہم کورونا وباء کی وجہ سے سر گرمیاںمعطل ہونے سے باقی کام رہ گیاتھا اوراداکارہ کو بھی لندن میں اپنا قیام بڑھانا پڑگیا تھا۔اب کوروناوباء کی صورتحال میں بہتری کے بعداداکارہ اپنا باقی تیس فیصد کام مکمل کرانے کے بعد رواںماہ کے آخرمیں پاکستان واپس آجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…