اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فرخ حبیب کا تنگ گلیوں میں وی آئی پی پروٹوکول، ویڈیو وائرل، عوام کی شدید تنقید

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد، اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) وزیراعظم عمران خان پروٹو کول کے خلاف ہیں لیکن ان کے وزراء پروٹوکول استعمال کرنے سے باز نہیں آ رہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے پروٹوکول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ فیصل آباد کی تنگ گلیوں میں پروٹوکول کے ساتھ گھوم رہے ہیں، وزیر

مملکت فرخ حبیب کے ساتھ پولیس اور سکیورٹی کی متعدد گاڑیاں موجود تھیں، دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بلاول اس لیے رونا دھونا کررہے تاکہ وفاق پیسہ براہ راست انہیں دے تاکہ ان کا کرپشن کا کام چلتا رہے۔اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ وفاق ہر شعبے کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے، بلاول صاحب سندھ حکومت کی مالی سال 2020- 21 کی تیسری سہ ماہی بجٹ عمل درآمد رپورٹ آپ کی توجہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز وفاق کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کا رونا رونے والوں کو ندامت تو ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تیسری سہ ماہی تک وفاق کی جانب محصولات میں سے مقررہ حصہ 66فیصد سندھ کو دے چکا ہے، صوبہ سندھ اپنے ہدف کا 53فیصد ریونیو حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہاکہ نا اہلی کا عالم یہ ہے کہ حکومت سندھ 209 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 60 ارب روپے خرچ کر سکی۔انہوں نے کہاکہ مالی سال مکمل ہو رہا ہے اور حکومت سندھ نے ابھی تک ترقیاتی بجٹ کا 50 فیصد بھی خرچ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پرچی چیئرمین کے پاس کرپشن کے سوا ترقیاتی کام کرنے کی صلاحیت نہیں،جب وفاق عوام کی ترقی کیلئے کام کرتا ہے اور ہمارے

لئے رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں،اس معاملے میں بھی سندھ حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بتائے وفاق کی جانب این ایف سی کے تحت دئیے گے 1600 ارب روپے کہاں خرچ کئے ہے؟ بلاول صاحب، آپ نے آج

تک خواب میں بھی آبی ذخائر کے میگا پراجیکٹس نہیں دیکھے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آئندہ نسلوں کے لئے طویل مدتی منصوبے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی 4 دفعہ وفاق اور 6 دفعہ سندھ میں رہی ایک انچ موٹر وے نہیں بنائی۔ انہوں نے کہاکہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے 200 ارب وفاق خرچ کررہا ہے،ملتان

سکھر موٹروے 98 ارب وفاق نے ادا کیے۔ انہوں نے کہاکہ گرین لائن منصوبہ، K4 منصوبہ وفاق بنا کر دے رہا ہے،کراچی سرکلر ریلوے،فریٹ کوریڈور وفاق بنارہا ہے،نئی گاج ڈیم، سندھ بیراج وفاق بنا رہا ہے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ کرونا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش کا 35% فیصد 55 ارب روپیہ وفاقی نے دیا،بلاول صاحب، اتنا عرصہ اقتدار میں رہنے کے بعد سوائے کرپشن کے اپنا ایک بڑا منصوبہ بتا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…