ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

زندگی میں صرف ایک بار سورۃواقعہ کا یہ عمل ضرور کریں فقروفاقہ اور تنگدستی سے ہمیشہ کے لئے نجات کا وظیفہ

datetime 8  جون‬‮  2021 |

جس گھر میں رات کو سونے سے پہلے یہ ایک سورت پڑھی جاتی ہے وہاں رزق کے فرشتے بو ریاں بھر بھر کر رزق لاتے ہیں یقین نہیں آتا تو آپ اس عمل کو کر کے دیکھ لیجئے یہ عمل بہت زیادہ فضائل و برکات والا ہے اس سورت کو پڑھنے سے گھر سے رزق کی بندش و کمی ختم ہوجاتی ہے اور گھر میں جو مالی پریشانی ہے وہ ختم ہوجاتی ہے ہر قسم کا مالی مسئلہ حل ہوجاتا ہے یہ سورہ واقعہ کا

وظیفہ ہے یہ قرآن پاک کے پارہ نمبر 27 کی سورہ ہے جیسا کہ ہمارے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو ہر رات سورہ واقعہ پڑھے اس پر غربت نہیں آئے گی ایک اور حدیث پاک میں حضور پاک ﷺ نے فرمایا سورہ واقعہ دولت کی سورت ہے لہٰذا اسے پڑھ کر اپنے بچوں کو پڑھائیں مذکورہ بالا حدیث سے یہ بات واضح ہوگئی کہ سورہ واقعہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے ایک نعمت ہے آج ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہ تناؤ اور پریشانی سے بھری ہوئی ہے ہماری زیادہ تر جو پریشانیاں ہیں وہ مال سے متعلق ہیں عدم استحکام کی ہیں تو یہ سورہ اچھی کمائی کے لئے دنیاوی فوائد کی ایک صفت اول فراہم کرتی ہے یہ سورہ واقعہ ہمیں غربت سے بچاتی ہے جیسا کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا ہے جو بھی ہر رات سورہ واقعہ پڑھے اسے کبھی غربت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ایک روایت میں ہے کہ عبداللہ ابن مسعود ؓ جس بیماری میں فوت ہوئے اسی دورا ن میں خلیفہ عثمان ؓ ان کی بیمار پرسی کے لئے آئے انہوں نے ابن مسعود ؓ سے پوچھا آپ کو کس سے شکایت ہے تو آپ نے جواب دیا اپنے گناہوں سے تو انہوں نے پوچھا کس چیز سے شکایت ہے کہا اپنے پالنے والے کی رحمت کی پھر کہا کہ آپ کے لئے طبیب بلاؤ کہا طبیب ہی نے بیمار کیا ہے مزید کہا کہ آپ کو مال دیئے جانے کا حکم صادر کروں کہا کہ جب میں محتاج تھا تو نہیں دیا اور اب مجھے اس کی حاجت نہیں تو مجھے دیتے ہو خلیفہ عثمان ؓ کہنے لگے کہ وہ مال آپ کی لڑکیوں کو دیئے دیتا ہوں ابن مسعود ؓ کہنے لگے کہ میں نے ان کو سورہ واقعہ کی تعلیم دی ہے پس وہ تمہارے مال کی محتاج نہ رہیں گی میں نے حضرت محمد مصطفیﷺ سے یہ سنا ہےکہ جو شخص ہر شب سورہ واقعہ کی تلاوت کرے تو اس کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوگی امام جعفر صادق ؑ سے مروی ہے کہ جو شخص ہر رات سونے سے پہلے سورہ واقعہ پڑھے تو وہ خدواند عالم کے حضور اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ تاباں ہوگا نیز امام جعفر صادق ؑ سے یہ بھی منقول ہے کہ جو شخص بہشت کی نعمتوں کا اشتیاق رکھتا ہو وہ ہر رات سورہ واقعہ پڑھے یعنی جو شخص جنت میں جانا چاہتا ہے وہ سورہ واقعہ کو روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو مختصر طور پر سورہ واقعہ کی تلاوت کرنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں اس سورت میں تلاوت کرنے میں پانچ منٹ سے زائد کا وقت نہیں لگتا ہے اور اس کے بعد بھی اس کا بدلہ ہمیں بہت بڑا ہے ۔سورہ واقعہ پڑھنے کا بہترین وقت نماز عشاء کے بعد کا ہے درود ابراہیمی سورہ واقعہ کو پڑھنے سے پہلے اور بعد میں تین بار پڑھئے ہمارے پیارے نبی ﷺ کو درود بھیجنے کے لئے جلد ہی آپ کو اس کا بدلہ مل جائے گا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…