ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

جینز پہننے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں

datetime 7  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(یواین پی) جینز بلاشبہ ہر عمر اور جنس کے افراد میں مقبول ترین لباسوں میں سے ایک ہے۔ ایک وقت تھا جب جینز صرف مزدور پیشہ طبقہ پہنتا تھا لیکن اب یہ فیشن کی علامت سمجھا جانے لگا ہے۔آسٹریلوی نیورولو جسٹ ڈاکٹر تھامس کیمبر نے جینز پہننے کے شوقین جوانوں کے لئے بری خبردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنگ جینز پہننے کی وجہ سے کولہوں اور ٹانگوں کے

اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔ اعصابی تناؤ اور ٹانگوں کی نسیں دبنے سے خون کی روانی میں رکاوٹ آجاتی ہے۔دوسری جانب برطانوی طبی ماہرین کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو کمر میں درد کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔2000 سے زائد برطانوی خواتین پر برٹش کائریوپریکٹک ایسوسی ایشن (بی سی اے) کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جینز پہننے والی تین چوتھائی خواتین نے کمر درد کی شکایت کی۔محقق رشی لواٹے نے بتایا کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو حرکت کرنے میں زیادہ قوت صرف کرنا پڑتی ہے۔ جس کے باعث کمر, ہڈیاں اور اطراف کے پٹھے شدید دباؤ میں آجاتے ہیں۔رشی لواٹے نے بتایا کہ دنیا بھر میں کمر درد کے مریضوں کی شرح 9.4 فیصد ہے جس کی بڑی وجہ اٹھنے بیٹھے اور چلنے پھرنے کا غلط انداز ہے۔نوجوانوں کے پسندیدہ لباس جینز کا کپڑا بُننے کا آغاز 1600 میں اطالوی علاقے چیری میں کیا گیا تھا۔کپڑے کا ڈیزائن محنت مزدوری کرنے والے طبقے کو مدنظر رکھ کے بنایا گیا تھا۔ کپڑے کو جلد ناکارہ ہونے سے بچانے اور سخت سردی کے موسم میں قابل استعمال بنانے کے لئے مضبوط اور پائیدار بنایا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چست جینز کے سخت کپڑے سے پیٹ پر دباؤ پڑتا ہے جس سے معدے کی تیزابیت بڑھتی ہے اور سینے میں جلن ہوتی ہے۔ سینے یا دل کی جلن کے علاوہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔لباس کا باوقار، خوبصورت ہونا ضروری ہے لیکن آرام دہ ہونا لازم ہے۔ اس لئے آئندہ لباس منتخب کرتے ہوئے قیمت یا برانڈ کے ساتھ ان خوبیوں کا دھیان ضرور رکھیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…