ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ہنڈا نے 70 اور 125 کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کردی

datetime 7  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی ) قبل ازیں ہنڈا کمپنی نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا تھا اس اضافے کی وجہ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیاجب کہ اب پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

ہوئی ہے۔ درحقیقت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے کم درآمدی لاگت کے باوجود اٹلس ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 16 سو سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 16 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 82 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ 2021 میں صرف 4 ماہ کے دوران ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں اب تک 6 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 16 سو جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 88 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 90 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 500

روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای کو مزید 3 ہزار روپے مہنگا کردیا گیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔سی بی 125 ایف کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے کی بجائے 2 لاکھ 500 روپے ہوگئی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…