منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

میلہ لگ گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری اب ہر کوئی گاڑی خرید سکتا ہے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمت میں شاندار کمی

datetime 7  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی )میلہ لگ گیا پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر اب ہر کوئی گاڑی خرید سکتا ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمت میں شاندار کمیملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی

لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور اس وقت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی اور اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔اس عرصہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان کے اکثر سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی اور ڈالر میں کمی سے نئی گاڑیاں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کرکے وزارت

خزانہ کو بھیجے گی۔دوسری جانب فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے لگڑری گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 1300سی سی سے زائد گاڑیاں رکھنے والے 300ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کرکے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ڈاکٹروں کی گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے حاصل کی جا چکی ہیں۔پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں سے گاڑیاں خریدنے کیلئے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،انکی اپنی آمدن کیا ہے ، وہ کیا تنخواہ لے رہے ہیں اور انکے گھر کے اخراجات کیا ہیں اور انہوں نے گاڑیاں کیسے خریدی ہیں، تنخواہوں کے علاوہ انکی ذرائع آمدن کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…