ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ٹرین حادثہ، بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی

datetime 7  جون‬‮  2021 |

گھوٹکی(این این آئی/اے پی پی )گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں کو کال کرکے مدد کی اپیل کر دی۔حادثے کا شکار ہوئی ٹرین کی بوگی نمبر 6 میں موجود ایک خاتون نے امدادی کارروائی میں پیشرفت نہ ہونے پر اپنے گھر کال ملادی اور گھر والوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔خاتون کی کال کے بعد ان کے اہل خانہ نے گھوٹکی انتظامیہ کے

ضلعی افسران سے فوری طور پر رابطہ کیا اور ان کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بوگی نمبر 6 میں موجود خاتون کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور ٹریک سے اترنے والی انہی بوگیوں سے سر سید ایکسپریس ٹکرا گئی۔‎۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پیر کی صبح گھوٹکی میں ٹرین کے خوفناک حادثہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور زخمیوں کو طبی امداد یقینی بنانے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی معاونت کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ڈہرکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک بیان میں صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریلوے حادثہ میں جو زندگیاں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، دہشت گردی،تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی کا تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔گھوٹکی میں ٹرین حادثہ کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، ریلوے حادثہ میں جو زندگیاں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا۔ وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جاناچاہئے،وزیراعظم نے تحقیقات کا کہا ہے، دہشت گردی ہے یا تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی، ابھی کہا نہیں جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…