منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

پنشن میں کٹوتی، حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین پر بجلیاں گرادیں

datetime 6  جون‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشن وصول کرنے والے افراد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایفاورعالمی بینک کے ساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ بھی کرلیا

ہے۔آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پینشنرز پرساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت پینشز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے۔ گریجیوٹی پربھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔مجوزہ پلان میں وفاقی حکومت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے۔ حکومت کو پینشن فنڈز پر سات اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن کی نا اہلی کے باعث سرکاری سکولوں کے نصاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو شامل نہ کیا سکا،ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سال 2018 میں نصاب کا حصہ بنایا جانا تھا،منصوبہ کا بروقت آغاز نہ ہونے سے اربوں روپے کی لاگت سے گیارہ سو سکولوں میں ٹیکنیل ایجوکیشن کیلئے فراہم کردہ آلات ومشنری خراب ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ناقص حکمت عملی کے باعث سرکاری سکولوں کے نصاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو شامل نہ کیا سکا،ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سال 2018 میں نصاب کا حصہ بنایا جانا تھا،اربوں روپے سے پنجاب بھر کے 11 سو سکولوں میں ٹیکنیل ایجوکیشن کے لئے فراہم کردہ آلات خراب ہونے لگے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سکولوں کے نصاب کا لازمی حصہ بنانے کا منصوبہ سابقہ دور

حکومت میں بنایا گیا تھا،ٹیکنیکل ایجوکیشن پہلے مرحلے میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں میں فراہم کی جانا تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں نہم اور دہم کے بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جانا تھی۔پنجاب ٹیچرز یونین کیمطابق منصوبہ شروع کرنے سے قبل اساتذہ کو مشاورت میں شامل کیاجانا چاہیے تھا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نصاب کا حصہ بنانیپر کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…